امریکی اداکار اور ریسلر جان سینا، جو اپنی طاقت اور رِنگ کے سخت گیر انداز کی وجہ سے مشہور ہیں، حقیقی زندگی میں اپنی نرمی اور مددگار طبیعت کے باعث مداحوں کو حیران کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 45 سالہ جان سینا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کو سڑک پر جمع پانی سے اٹھا کر پار کراتے اور گاڑی کا دروازہ کھولتے دکھائی دیتے ہیں۔ روانگی سے پہلے انہوں نے وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ سے بھی مصافحہ کیا۔
مداحوں نے جان سینا کے اس انداز کو بے حد پسند کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے رویے کی تعریف کی جا رہی ہے۔






تبصرے بند ہیں