میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم

Judicial Commission's term expires

سندھ حکومت کی جانب سے میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیا۔

جوڈیشل کمیشن نے گواہوں کے بیانات مکمل کرنے اور رپورٹ مرتب کرنے کے لیے 15 اکتوبر تک توسع کا خط لکھا تھا۔
جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری ہوا تھا جبکہ کمیشن نے 27 اگست کو کام کا آغاز کیا تھا۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے 1 ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کا کہا تھا، جوڈیشل کمیشن نے 2 گواہوں کو آج طلب کر رکھا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو پائیں گے۔

میر رضا کے اہلِ خانہ نے اعلیٰ پولیس افسران سے سوالات کے جوابات بھی طلب کر رکھے ہیں۔

READ  ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کردار ادا کرے: خواجہ آصف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں