سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر ہو گئیں، جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کاانعقاد کیا گیا
۔
نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر فل کورٹ ریفرنس میں 9 ججز شریک ہوئے اور سات ججز بذریعہ ویڈیولنک ریفرنس میں شریک ہوئے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں کہا جسٹس مسرت ہلالی ایک سال سوات بنچ میں بھی رہیں، جسٹس مسرت ہلالی سوات بنچ میں ایک عام سی گاڑی میں سفر کرتی رہیں، جسٹس مسرت ہلالی کو ایک مسکراتی ہوئی دلیر جج کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔






تبصرے بند ہیں