دھند میں کمی، 4 گھنٹے کی بندش کے بعد کراچی کا فلائٹ آپریشن بحال

Karachi flight operations resume after 4-hour closure as fog recedes

کراچی میں دھند کی وجہ سے متاثر ہونے والا فلائٹ آپریشن 4 گھنٹے کی بندش کے بعد بحال ہوگیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ کی 36 پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر ہوئی، کراچی سے استنبول اور مسقط کی پروازیں 4 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق 2 گھنٹے فضا میں چکر لگانے والی جدہ کی پرواز ایس وی 700 کی کراچی میں لینڈنگ ہوئی جب کہ مسقط لینڈ کرائی گئی دوحہ، جدہ سے کراچی کی 2 پروازوں کی بھی روانگی ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی اسلام آباد کی 5 پروازوں میں ایک سے 3 گھنٹے تک تاخیر ہو رہی ہے،کراچی لاہور کی 6 پروازوں کی آمد روانگی میں ایک سے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی جب کہ کراچی سے جدہ اور لاہور کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

READ  ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی: وزیرداخلہ سندھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں