کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے، مرتضیٰ وہاب

Karachiites gave PPP a chance and now it is working

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت کراچی میں بڑاپیکج لارہی ہے، کےایم سی اور سندھ حکومت کام کررہی ہے، ٹاونز بھی اسی طرح ہماری مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عوامی مشکلات کے پیش نظر تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کئےجارہےہیں۔

مرتضٰی وہاب نے مزید کہا کہ شہر کے تمام اہم شاہراہوں کو مرحلہ وار بہتر بنایا جائے گا، جہانگیر روڈ کی تعمیر سے ٹریفک روانی اور شہری سہولتوں میں بہتری آئےگی، جہانگیر روڈ کی بحالی کراچی کی مجموعی ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی والوں کو موقع دیا تو دیکھیں شہر میں دن رات کام ہورہا ہے، مختلف پروجیکٹس کو بحال کیا جارہا ہے۔

READ  آپریشن غضب للحق، پاک افواج کےکابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں