امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر شرکت کرکے اپنے مبینہ تعلق کی افواہوں کو نئی حقیقت کا رنگ دے دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل اور بحث چھڑ گئی ہے۔
8 جون کو نیویارک میں منعقد ہونے والے ٹریبیکا فیسٹیول میں کیٹی پیری کی نئی دستاویزی فلم کے پریمیئر کے موقع پر دونوں ایک ساتھ پہنچے۔ جیسے ہی یہ جوڑا ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ریڈ کارپٹ پر نمودار ہوا، کیمروں کی توجہ مکمل طور پر ان پر مرکوز ہوگئی اور یہ لمحہ ایونٹ کا سب سے زیادہ زیرِ بحث حصہ بن گیا۔
یہ تقریب بظاہر کیٹی پیری کے نئے پراجیکٹ کی لانچ کے لیے تھی، تاہم دونوں کی مشترکہ آمد نے تمام توجہ اپنی طرف مبذول کر لی۔ ریڈ کارپٹ پر دونوں نہایت پُراعتماد اور خوشگوار موڈ میں نظر آئے، فوٹوگرافروں کے سامنے پوز دیتے رہے اور مداحوں کے ساتھ بھی مسکراتے ہوئے ملاقات کرتے رہے۔
تقریب کے دوران صورتحال مزید واضح اس وقت ہوئی جب کیٹی پیری اپنے مداحوں کے ساتھ مصروف تھیں، آٹوگراف دے رہی تھیں اور سیلفیاں بنا رہی تھیں، جبکہ جسٹن ٹروڈو مسلسل ان کے ہمراہ موجود رہے۔ یوں پوری تقریب کا فوکس فلم کے بجائے اس مبینہ جوڑے کی موجودگی بن گیا۔





تبصرے بند ہیں