پشاور دھماکے کا سہولتکار داعش خراسان کا اہم کمانڈر افغانستان میں ہلاک

Key ISIS Khorasan commander

کابل: پشاور میں 2022 میں ہونے والے دھماکے کا سہولت کار داعش خراسان کا کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ داعش خراسان کا کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہلاک ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کمانڈر احسانی 2022 کے پشاورکوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی سہولت کار تھا، کوچہ رسالدار دھماکے میں 67 شہادتیں ہوئی تھیں۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار تھا۔

READ  افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکی شہری امیر امیری کو رہا کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں