خیبرپختونخوا حکومت معطل، صوبائی معاملات چلانے کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل

خیبرپختونخوا کی حکومت صوبائی کی معطلی کے بعد خیبرپختونخوا کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دیدی گئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے امورانجام دیں گے، گورنر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشاورتی کونسل کی معاونت حاصل کریں گے۔

طارق محمود پاشا، ڈاکٹر عامرعبداللہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر ارکان ہوں گے، ثمر بلور، ڈاکٹر سرفراز علی،عامر جاوید،ڈاکٹر ایم ارشاد مشاورتی کونسل میں شامل ہیں۔ کفایت اللہ، طیب قریشی،عثمان سیف اللہ خان،آصف رفیق بھی ارکان مقرر ہوگئے۔ ثنا اللہ ایڈووکیٹ خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 232(1) اور 234(1) کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت گورنر کو صوبائی حکومت کے تمام یا بعض اختیارات سنبھالنے کی ہدایت دے سکتی ہے، گورنر خیبر پختونخوا وفاقی حکومت کے تفویض کردہ اختیارات اور فرائض انجام دے سکیں گے، خیبرپختونخوا اسمبلی کے اختیارات پارلیمان یا مقرر کردہ ادارے کے ذریعے استعمال کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ،صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور ایڈووکیٹ جنرل فوری عہدے چھوڑ دیں گے

READ  پاک پتن میں ستلج کے پانی سے زمینی کٹاؤ، گاؤں سوڈا مکمل دریابُرد، چک باقر کے 50 گھر بھی کٹاؤ کی نذر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں