وزیراعلیٰ کے پی نے پشاور میں 1.6 ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

KP CM lays foundation stone of Rs1.6 billion underpass in Peshawar

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے رنگ روڈ پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد انڈر پاس منصوبےکا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

پشاور رنگ روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کہا دو لینز پرمشتمل انڈر پاس 1.6 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 200 ارب روپے کے پشاور بحالی پروگرام کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےحتمی شکل دی گئی۔

سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہےکہ پلان میں شامل تمام منصوبےبروقت شروع اور مقررہ وقت پرمکمل کیےجائیں۔

READ  نئے صوبوں کا شوق ہے تو قرارداد سندھ اسمبلی میں لے آئیں: وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں