کے پی، تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 10 لاکھ روپے کردیا گیا

KP, compensation for damaged houses increased to Rs 1 million

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کے معاوضے میں اضافہ کر دیا گیا۔ مکمل تباہ شدہ گھروں کے لیے امداد 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے اور جزوی متاثرہ گھروں کے لیے 1 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو 5 لاکھ روپے جبکہ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ متاثرہ خاندانوں کو فوڈ پیکج کی مد میں بھی 15 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ مال مویشیوں کے نقصانات کی ادائیگیوں کا عمل جلد شروع کیا جائے۔

READ  یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں