کے پی کے: محکمہ آبپاشی کو سیلاب کے باعث 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا، رپورٹ جاری

KPK: Irrigation Department suffered a loss of Rs 10 billion due to floods, report released

محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا نے صوبے میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

محکمہ آبپاشی کی رپورٹ کے مطابق ایریگیشن انفرااسٹرکچر کو سیلاب سے 10 ارب 264 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث چارسدہ میں آبپاشی نظام کو سب سے زیادہ 1 ارب 71 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ چارسدہ میں سیلاب سے آبپاشی نظام اور واٹر کورسز شدید متاثر ہوئے، دریائے سوات اور دریائے کابل کے کناروں پر بندھ ٹوٹ گئے۔ تقریباً 6 کلو میٹر طویل حفاظتی بندھ اور ریٹیننگ والز پانی میں بہہ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بٹگرام میں سیلابی تباہ کاریوں سے 1 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ وہاں کئی حفاظتی پشتے ٹوٹ گئے اور کھیتوں کو پانی فراہم کرنے والا نظام مکمل طور پر متاثر ہوا، جب کہ سول ایریگیشن نہریں بھی بڑے پیمانے پر تباہ ہوئیں۔

مانسہرہ میں ایریگیشن انفراسٹرکچر کو 1 ارب 42 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا، شانگلہ میں 1 ارب 12 کروڑ روپے کی لاگت سے زیادہ نقصانات ریکارڈ ہوئے جہاں کئی نہریں اور پشتے متاثر ہوئے۔

ایبٹ آباد میں فلڈ پروٹیکشن وال ٹوٹنے سے ساڑھے 43 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

محکمہ آبپاشی کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں بھی متعدد حفاظتی پشتے بہہ گئے جس سے کھیتوں کو پانی دینے کا پورا نظام متاثر ہوا اور مجموعی نقصان 39 کروڑ 90 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا۔

بونیر میں فلڈ پروٹیکشن والز اور نہریں تباہ ہونے سے 9 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، ڈیرہ اسماعیل خان میں آبپاشی نظام کو 60 کروڑ 90 لاکھ روپے کی زد پہنچی، جب کہ بنوں میں ایریگیشن انفراسٹرکچر کو 3 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

READ  پمز اسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں