کریتی سینن کا ڈائٹ پلان کے حوالے سے حیران کن انکشاف

Kriti Sanon's surprising revelation about her diet plan

بولی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی سخت ڈائٹ پلان کے حق میں نہیں، بلکہ وہ اس حوالے سے متوازن طرز زندگی کو ترجیح دیتی ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتی سینن نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان اپنی کھانے پینے کی عادات اور کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

کریتی سینن نے بتایا کہ میں کبھی بھی سخت ڈائٹنگ کی شوقین نہیں رہی، میرا ماننا ہے کہ اپنے پسندیدہ کھانوں سے خود کو محروم رکھنے کے بجائے کھانے کے ساتھ ایک صحت مند رشتہ برقرار رکھنا زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں چیٹ ڈے (جس دن ڈائٹنگ سے ہٹ کر پسند کا کھانا کھایا جائے) کے تصور پر یقین نہیں رکھتی، مجھے واقعی کسی چیٹ ڈے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ میں سب کچھ کھاتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اصل چیز خود پر پابندی لگانا نہیں بلکہ حد میں رہنا ہے، زیادہ کھائے بغیر مختلف قسم کے کھانوں کا لطف اٹھانے سے میں اپنی جسمانی فٹنس اور ذہنی سکون دونوں کو برقرار رکھ پاتی ہوں۔

کریتی سینن کا ماننا ہے کہ بہت زیادہ پابندی لگانے سے اکثر لوگ غیر صحت بخش کھانوں کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں، جبکہ اعتدال پسندی طویل عرصے تک چلنے والی اچھی عادات بنانے میں مدد دیتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق کچھ ایسے مواقع بھی آئے ہیں جب فلمی کرداروں کی وجہ سے انہیں اپنے کھانے پینے میں زیادہ نظم و ضبط برتنا پڑا۔

کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ ایسا ہی ایک بار فلم ’کاک ٹیل 2‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوا تھا جب مجھے اپنے کردار کی جسمانی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے اپنے کھانوں کے معاملے میں اضافی احتیاط برتنی پڑی تھی۔

READ  چارلی کرک کے قتل سے متعلق تبصرہ کرنے پر امریکی کامیڈین پر پابندی عائد

ان کے مطابق اس مرحلے کے دوران انہوں نے اس بات پر زیادہ توجہ دی کہ وہ کیا کھا رہی ہیں اور فلم کیلیے مطلوبہ لُک حاصل کرنے کیلیے ایک کنٹرولڈ نیوٹریشن پلان پر عمل کیا، لیکن اس وقت بھی انہوں نے حد سے زیادہ سخت اصول اپنانے کے بجائے ایک عملی اور متوازن طریقہ کار برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں