لاہور ہائیکورٹ نے اسنوکرکلب کےکاروبارکو جائز اور قانونی قرار دیدیا

Lahore High Court declares snooker club business legitimate and legal

لاہورہائیکورٹ نے اسنوکرکلب کےکاروبارکو جائز اور قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد ظفر نے شہری محمد راشد کی اپیل پر 5 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے شہری کا اسنوکر کلب بند کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسنوکرکلب چلانا قانونی اور تفریحی سرگرمی ہے،کوئی قانون اس پرپابندی عائد نہیں کرتا، آئین کے مطابق ہر شہری کو قانونی بزنس کرنےکاحق ہے۔

فیصلے کے مطابق بلیئرڈ اور اسنوکر کے کھیل غیراخلاقی نہیں اورنہ ہی قانون کےتحت ممنوع ہیں، قانونی دائرےمیں چلنے والےکاروبارکو مبہم شکایات پرغیرمعینہ مدت کے لیے بند نہیں کیاجاسکتا۔

درخواست گزارکے مطابق وہ سرگودھا میں اسنوکرکلب چلاتاتھا اور اسنوکرکلب کے ذریعے عوام کوبلیئرڈکھیلنےکی تفریح فراہم کی جاتی تھی۔

READ  دنیا کے 140 ممالک کی سیر کی خواہش گولڈن پاسپورٹ سے ممکن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں