لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پہلے صفائی بل میں شہریوں کو 4 ماہ کا بل بھیج دیا

Lahore Waste Management Company sends 4-month bill to citizens in first sanitation bill

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پہلے صفائی بل میں ہی شہریوں کو 4 ماہ کا بل بھیج دیا۔

بل میں 4 ماہ کی صفائی فیس ادا نہ کرنے کا جرمانہ بھی شامل ہے، شہریوں کو پہلی مرتبہ صفائی بل موصول ہوا، بل میں ماہانہ فکس چارجز بھی نہیں ہیں۔

ایک شہری نے کہا کہ بل ہی پہلی مرتبہ آیا تو چار ماہ کے بقایا جات اور جرمانہ کیوں ادا کریں؟ صفائی بل دیں گے لیکن طریقہ کار تو بتایا جائے ، ماہابہ بل فکس کیا جائے۔

ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ لاہور میں مرحلہ وار صفائی کے بل بھجوا رہے ہیں ، ابتدا میں شہریوں کی جانب سے ٹھیک معلومات نہ ملنے سے دشواری کا سامنا رہا۔

ترجمان کے مطابق بلوں کی تقسیم شفاف بنانے کے لیے پی آئی ٹی بی کی مدد سے ایپلیکیشن تیار کر لی گئی ہے، شہری شکایت کی صورت میں ستھرا پنجاب ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔

READ  پختونخوا حکومت نے دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر سونے کی تلاش پرپابندی عائد کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں