دبئی میں قانونی چارہ جوئی مزید آسان، وکلا کیلئے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ

Legal proceedings in Dubai to become easier

دبئی میں قانونی کارروائیوں کو مزید آسان بنانے کیلئے دبئی پولیس نے وکلا کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرادیا۔

اس نئے پلیٹ فارم کے ذریعے وکلا اب پولیس اسٹیشن جائے بغیر اپنے کیسز کی پیروی کر سکیں گے جب کہ وکلا اور دیگر قانونی ماہرین کو آن لائن قانونی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ان خدمات میں فوجداری شکایات کی تحقیقات، سفری پابندیوں کی جانچ پڑتال اور قیدیوں سے ورچوئل ملاقات کی اجازت نامہ حاصل کرنا شامل ہیں۔

نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے پاور آف اٹارنی کا حصول بھی فوری طور پر ممکن ہوگا جو کہ وکلا اور ان کے کلائنٹس کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔

READ  امریکی قانون سازوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کیخلاف قانون پیش کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں