لیاقت شہیدکی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف، ستارہ شجاعت سے نوازاگیا، ایوارڈ شہید کی والدہ نے وصول کیا

Liaquat Shaheed's sacrifice was recognized at the national level

حکومت پاکستان نےکوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے بہادر شہری لیاقت علی شہید کو ستارہ شجاعت سے نواز ا۔

قوم کےبہادر سپوت لیاقت علی شہیدکا ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا، لیاقت علی کے اہلخانہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ایوان صدر لایا گیا۔

ستارہ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری ہے۔
لیاقت علی شہید نے خوشحال گڑھ کے مقام پر خودکش حملہ آور کو روک کر مذموم عزائم ناکام بنائے، لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کے ناپاک عزائم کے سامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، انکی جرأت، فرض شناسی اور قربانی پوری قوم کے لیے روشن مثال ہے۔

اس سے قبل حکومت پاکستان نےکوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے شہری لیاقت کو ستارہ شجاعت کی دینے کی منظوری دی تھی۔
چند روز قبل کوہاٹ کے قریب ایک مشتبہ خارجی دہشتگرد کھیتوں کے راستے آگے بڑھ رہا تھا، اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں منکور کے رہائشی لیاقت نے مشتبہ شخص کو روک کر اس کی شناخت پوچھی، شناخت پوچھنے پر خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

صدر مملکت کاکہنا تھاکہ لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کےسامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر سپوت لیاقت شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے والے شہری لیاقت کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔

READ  علیمہ خان کا عمران خان سے ملاقات کیلئے آج پھر اڈیالہ جیل جانے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں