اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جبکہ کراچی کے کچھ علاقوں میں رات کے وقت کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی دیکھنے میں آئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ حصوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔
6 اگست کو بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔
دریائے سندھ کے کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب بدستور برقرار ہے۔






تبصرے بند ہیں