کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیدیا

Lioness gives birth to 3 cubs at Karachi Zoo

کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دے دیا۔

ترجمان کے ایم سی کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں 16 نومبر کو شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی اور چڑیا گھر کےڈاکٹروں نے بچوں کا معائنہ کرکے انہیں مکمل صحت مند قرار دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ میئر کراچی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ شیر کے بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے تاہم شیر کے بچوں کی فی الحال عوامی نمائش نہ کی جائے اور بچوں کو ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد مرحلہ وار عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ شہر اور جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشی کی خبر ہے، چڑیا گھر میں بہتری کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آگئے۔

READ  کراچی کی مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کی دھلائی مہم کا آغاز ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں