دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ تربیلا اور گڈو بیراج پر بھی نچلے درجے کے سیلاب کی صورت حال برقرار ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ کے کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
اسی طرح دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال معمول پر آگئی ہے۔






تبصرے بند ہیں