ترکی میں 10 لاکھ ڈالر مالیت کی لگژری یاٹ لانچ ہونے کے چند ہی منٹ بعد ڈوب گئی

Luxury yacht worth $1 million sinks minutes after launch in Turkey

اریگلی میں ایک نئی لگژری یاٹ سمندر میں لانچ کے صرف 15 منٹ بعد ہی ڈوب گئی

ترکی کے شہر زونگولڈک کے ساحلی علاقے اریگلی میں ایک نئی لگژری یاٹ سمندر میں لانچ کے صرف 15 منٹ بعد ہی ڈوب گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاٹ کے ڈوبنے پر عملہ گھبراہٹ میں سمندر میں چھلانگ لگاتا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق *ڈولسے وینٹو* نامی یہ 85 فٹ لمبی کروز یاٹ، جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے، بلیک سی میں اتاری گئی تھی۔ تاہم پانی میں داخل ہونے کے کچھ دیر بعد ہی یاٹ کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایک طرف جھکنے لگی۔ ویڈیوز میں مسافروں کو ڈیک پر بھاگتے اور پھر سمندر میں کودتے بھی دیکھا گیا۔

ترک کوسٹ گارڈ اور بندرگاہ کے عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مقام پر حفاظتی حصار قائم کیا اور یاٹ کو قابو میں لینے کی کوشش کی۔

جہاز ساز کمپنی کے ترجمان میڈ یلماز نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان کے مطابق ماہرین یہ جانچ کریں گے کہ یاٹ کے ڈوبنے کی وجہ تعمیراتی خرابی، توازن کا مسئلہ یا انسانی غلطی تھی۔

READ  فون میں بیوی کا نمبر موٹی کے نام سے محفوظ کرنا شوہر کے گلے پڑ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں