ملائیشیا کے وزیراعظم سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

Malaysian Prime Minister arrives at hospital

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اپنے ملک میں زیر علاج افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔

گزشتہ دنوں گلبدین حکمت یار علاج کیلئے ملائیشیا پہنچے تھے اور آج ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی۔

انہوں نے گلبدین حکمتیار کی اسپتال کی تصویر لگاتے ہوئے لکھاکہ مجھے اپنے دیرینہ دوست اور افغانستان کے سابق وزیرِاعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کا موقع ملا، جو اس وقت ملائیشیا میں علاج کروا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ انہیں شفا عطا فرمائے اور ان کے تمام طبی معاملات میں آسانی پیدا فرمائے۔

READ  وزیراعظم کی چینی ہم منصب سےملاقات، چین کے عالمی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعادہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں