امریکا: آئیووا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Man in Iowa shoots, kills 6 family members before committing suicide

امریکی ریاست آئیووا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق 4 لاشیں ایک گھر سے اور مزید 2 لاشیں قریبی مقامات سے ملیں، مقتولین میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ تھا، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 52 سالہ ریان فیلس مکفارلینڈ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور عمر واضح نہیں ہو سکی۔

READ  وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی، حملہ آور ٹیچر نکلا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں