’جھول‘ کے معروف گلوکار مانُو رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے۔
کوک اسٹوڈیو پاکستان کا مقبول گانا "جھول”، جس میں مانُو اور انورل خالد نے اپنی آواز کا جادو بکھیرا، دنیا بھر کے سامعین کو متاثر کر چکا ہے۔ یہ گانا نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی محبت اور اداسی کی علامت بن گیا اور یوٹیوب و اسپاٹی فائی پر کئی ریکارڈ قائم کیے۔
گانے کے مرکزی گلوکار مانُو نے اب اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرتے ہوئے اپنی دیرینہ محبت سے شادی کر لی۔ معروف اسٹائلسٹ طارق امین نے ان کی شادی کی دلکش تصاویر شیئر کیں، جن میں دلہن روایتی سرخ لباس میں اور دلہا سیاہ شیروانی میں نظر آ رہے ہیں۔





تبصرے بند ہیں