میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو ممکنہ طور پر آخری ہوم میچ امکان

Messi's international career nears end, final home match likely on September 4

ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کے اختتام کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں، اور 4 ستمبر کو وینیزویلا کے خلاف ہونے والا میچ ان کا آخری ہوم میچ ہو سکتا ہے۔ ارجنٹینا کے فٹبال مینجر لیونل اسکالونی نے بھی اس جانب اشارہ دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میچ 2026ء فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کا آخری ہوم مقابلہ ہے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میسی انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ فٹبال شائقین، خاص طور پر ارجنٹینا کے مداحوں کے لیے یہ خبر کسی صدمے سے کم نہیں، کیونکہ دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی کو الوداع کہنا آسان نہیں۔

مینجر اسکالونی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میسی کے مستقبل کا فیصلہ قریب ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا: "جب تک میسی ہمارے ساتھ ہیں، ہمیں ان کے کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہیے، اور جب وہ فیصلہ کریں، ہمیں اسے قبول کرنا ہوگا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ میسی نے اپنی فٹبال زندگی میں سب کچھ حاصل کیا ہے، اس لیے یہ ان کا حق ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے اختتام کا فیصلہ خود کریں۔ اسکالونی نے اعتراف کیا کہ کھیل چھوڑنا کبھی آسان نہیں ہوتا، اور ہمیں میسی کو آزادی دینی ہوگی۔

میسی نے بھی حالیہ بیان میں کہا کہ وینیزویلا کے خلاف میچ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ ان کا ممکنہ طور پر ورلڈکپ کوالیفائرز کا آخری ہوم میچ ہو سکتا ہے۔

READ  اختتام اب آپ کے ہاتھ میں نہیں، ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا: ایران کا امریکا و اسرائیل کو پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں