تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، جبکہ کراچی میں بھی کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 7 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ 6 اگست کو بلوچستان میں بھی تیز بارشیں متوقع ہیں۔
مزید یہ کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب بدستور موجود ہے۔





تبصرے بند ہیں