اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق یمن سے فائر کیا گیا میزائل کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی آرمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کے باعث اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔ مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے متحرک ہے۔
اسرائیلی فوج کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 18 مارچ سے اب تک یمن کی جانب سے اسرائیل پر 67 بیلسٹک میزائل اور 17 ڈرونز فائر کیے جا چکے ہیں۔





تبصرے بند ہیں