بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل ہے، جس کے باعث صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق، ڈیٹا انٹرنیٹ دہشت گرد تنظیموں کو رابطے میں سہولت فراہم کرتا ہے، اسی لیے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر موبائل ڈیٹا سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ پابندی اگست کے مہینے میں برقرار رہے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق، کوہلو، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی اور ہرنائی سمیت مختلف اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش کے باعث طلبہ آن لائن کلاسز سے محروم ہیں، جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کو بھی شدید نقصان اور پریشانی کا سامنا ہے۔






تبصرے بند ہیں