ماڈل نے کیٹ واک کے دوران فلسطین کا پرچم بلند کیا , اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا

Model raises Palestinian flag during catwalk, protests Israeli aggression

کوپن ہیگن فیشن ویک میں ایک معروف برانڈ کے شو کے دوران ماڈل اور موسیقار جورا نے کیٹ واک کے دوران فلسطین کا پرچم بلند کر کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

واک کے دوران جورا نے اپنی جیب سے فلسطینی پرچم نکالا، جس پر "نسل کشی کے خلاف فوری اقدام کریں” کا پیغام درج تھا۔ بعد ازاں انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "مسئلہ یہ ہے کہ فلسطین کے بغیر ہمارا کوئی مستقبل نہیں، کیا آپ سمجھ نہیں رہے؟ اگر ہم آج یہ قبول کر لیں کہ اسرائیل پورے فلسطین کو بھوک سے ختم کر دے، تو ہم یہ بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ دنیا کے امیر ترین لوگ اگلی نسل کشی کا فیصلہ کریں گے۔”

یہ احتجاج فیشن انڈسٹری کی اہم شخصیات اور شائقین کے سامنے کیا گیا، جس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی سخت مذمت کرنا تھا۔

READ  برطانیہ: فیئر فورڈ فوجی اڈے پر حملے کا مبینہ منصوبہ، امریکی سفارتخانے کا الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں