محسن عباس حیدر کا شوٹنگ سیٹ پر اداکاروں کے نشے میں ہونے کا انکشاف

Mohsin Abbas Haider reveals that actors were drunk on the shooting set

پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر نے شوبز انڈسٹری سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بعض فنکار اور ہدایت کار مبینہ طور پر نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹس پر پہنچتے ہیں، جن کے خلاف کارروائی اور کام پر پابندی ہونی چاہیے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس حیدر نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ایسے فنکاروں اور ڈائریکٹرز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جو نشے کی حالت میں سیٹ پر آتے ہیں۔
اداکار کے مطابق ان کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے انہیں فون کیا گیا اور دریافت کیا گیا کہ آیا وہ کسی موجودہ منصوبے سے وابستہ کسی فنکار کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے تصدیق کی، جس پر پروڈکشن ٹیم نے معاملے کی جانچ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

READ  سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا معاملہ، اہل خانہ نے سی بی آئی کلوزر رپورٹ چیلنج کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں