بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ردعمل دیا
ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ میں محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ کی کمی دیکھ کر افسوس ہوا۔ کھیل میں سیاست کو شامل کرنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ تمام ٹیمیں اپنی فتوحات وقار اور خوش اخلاقی کے ساتھ منائیں گی۔
ادھر قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔ ان کے مطابق ٹاس کے وقت میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے اس میچ میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان فاصلہ نمایاں رہا۔ ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا، جبکہ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان کوئی گفتگو بھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی بیٹرز بغیر ہاتھ ملائے ہی ڈریسنگ روم واپس چلے گئے۔






تبصرے بند ہیں