عراق کے شہر کربلا میں واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین کو سانس لینے میں دشواری پر فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تمام کو طبی امداد دے کر گھر روانہ کر دیا گیا۔
عراقی وزارت صحت کے مطابق واقعہ رات کے وقت کربلا اور نجف کے درمیان پیش آیا، جس میں دم گھٹنے کے 621 کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ واقعہ اس موقع پر پیش آیا جب لاکھوں زائرین اربعین پر امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے روضہ مبارک کی زیارت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ اربعین، واقعہ کربلا میں امام حسینؓ کی شہادت کے 40 روزہ سوگ کی تکمیل کا دن ہے۔






تبصرے بند ہیں