پاکستان کے اسنوکر کھلاڑی محمد آصف ورلڈ گیمز کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
چین کے عالمی نمبر 14 ژاؤ گیوڈونگ نے محمد آصف کو 2-0 سے ہرایا۔ اب آصف برانز میڈل کے لیے آج دوپہر ہونے والا میچ کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ ورلڈ گیمز کی تاریخ میں پاکستان اب تک صرف ایک میڈل جیت سکا ہے، جو 2001 میں شوکت علی نے اسنوکر میں برانز میڈل کی صورت میں حاصل کیا تھا۔





تبصرے بند ہیں