خیرپور: رانی پور میں پیر کی حویلی میں کمسن ملازمہ 10 سالہ فاطمہ کی ہلاکت کےکیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ سمیت دیگر 2 ملزمان فیاض شاہ اور حنا شاہ کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جسٹس خالد حسین شاہانی نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا اور ملزمان کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا۔
عدالت نے تینوں ملزمان کی بیرون ملک جانے پرپابندی عائد کرتے ہوئے پاسپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔
یاد رہےکہ 2 سال قبل رانی پور میں پیرکی حویلی میں مبینہ تشدد اور زیادتی کے بعد کم سن بچی فاطمہ کی موت واقع ہوئی تھی۔ فاطمہ پر تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی اور میڈیکل رپورٹ میں اس کے ساتھ زیادتی بھی ثابت ہوئی تھی۔ قتل کیس میں اسد شاہ ، فیاض شاہ اور اور حنا شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔






تبصرے بند ہیں