مسلم بھارتی اداکارہ بھی ایران کی صورتحال پر بول اُٹھیں

Muslim Indian actress also spoke out on the situation in Iran

بھارت کی مسلمان اداکارہ بھی ایران کی موجودہ صورتحال پر بول اٹھیں، خواتین کے نام اہم پیغام بھی جاری کردیا۔

سلمان بھارتی اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایران کی صورتحال سے متعلق ایک پوسٹ کی۔

اپنی پوسٹ میں حنا خان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے مسلسل بے حرمتی، جبر کے تحت سفاکانہ زندگی، اور خواتین کے لیے مساوی حقوق تو دور بنیادی آزادی تک سے محروم ایران ایک بار پھر اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار انہیں ہماری پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، چاہے اس میں مغرب کا کوئی کردار ہو یا نہ ہو، یہ نہ موضوع ہے اور نہ ہی اصل وجہ ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ایرانی عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں ایرانی عوام کے حوصلے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، یہ بہادری، جرات ہے اور حقیقی انقلاب ہے، ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے عوام بخوبی جانتی ہے کہ یہ صورتحال نسل کشی کا سبب بن سکتی ہے، مگر جس جرات اور حوصلے کا وہ سب مظاہرہ کر رہے ہیں، خصوصاً خواتین، وہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوچکا ہے، جہاں مختلف رپورٹس کے مطابق اب تک 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور اس دوران سیاسی تبدیلی کے مطالبات بھی سامنے آئے ہیں۔

READ  ہیری پوٹر سیریز کی نئی کاسٹ کے ساتھ جادو کی دنیا میں واپسی، کب ریلیز ہوگی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں