نریندر مودی نے بھارتی عوام سے خوردنی تیل کے استعمال میں 10 فیصد کمی کی درخواست کی

Narendra Modi urges Indians to reduce cooking oil consumption by 10%

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی پر اپنی تقریر میں سیاسی معاملات کے بجائے قوم کو صحت سے متعلق پیغام دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے یومِ آزادی پر 103 منٹ طویل خطاب کیا، جو اُن کی اب تک کی سب سے طویل تقریر تھی۔ اس دوران انہوں نے عوام کو موٹاپے کے خطرات سے خبردار کیا اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے پر زور دیا۔

مودی نے کہا کہ آنے والے برسوں میں موٹاپا بھارت کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے، اس سے بچنے کے لیے ہر گھر کو چاہیے کہ کھانے کے تیل کا استعمال 10 فیصد کم کر دے۔ انہوں نے موٹاپے سے نمٹنے کو ایک ذاتی ذمہ داری اور قومی مہم قرار دیا۔

’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارت میں موٹاپے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بڑی وجوہات غیر متحرک طرزِ زندگی اور غیر متوازن خوراک ہیں۔ حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 24 فیصد بھارتی خواتین اور 23 فیصد مرد موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہیں، جبکہ دیہی علاقوں میں بھی شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

READ  پاناما کی گیشا کافی سب سے مہنگی قیمت پر فروخت ہونے کا نیا ریکارڈ قائم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں