امریکا اسرائیل جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں تقریباً 200 بچے جان سے گئے: یونیسیف

Nearly 200 children killed in Middle East due to US-Israeli war

نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں تقریباً 200 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یونیسیف کے مطابق جنگ کے دوران ایران میں کم از کم 181 بچے جاں بحق جبکہ لبنان میں 7 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل میں بھی 3 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ کویت میں ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی نے پہلے ہی بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ بچے جنگیں شروع نہیں کرتے لیکن وہ اس کی ناقابل قبول حد تک بھاری قیمت ادا کرتے ہیں۔

READ  مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں