نیتو کپور کا رشی کپور کی موت کے بعد نیند کیلئے انجیکشنز لگوانے کا انکشاف

Neetu Kapoor reveals she took sleeping injections after Rishi Kapoor's death

بالی وڈ اداکارہ نیتو کپور نے شوہر رشی کپور کی موت کے بعد نیند کے لیے انجیکشنز لگوانے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں نیتو کپور نے بتایا ہے کہ ‘رشی کپور کی وفات کے بعد میں ٹوٹ گئی تھی، ابتدا میں دوستوں نے مجھے تھراپی لینے کا مشورہ دیا لیکن مجھے اس پر یقین نہیں آتا، انسان کو خود مضبوط ہونے کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے’۔

نیتو کپور نے کہا کہ ‘غم سے بچنے کے لیے میں نے شراب نوشی شروع کردی تھی تاکہ ذہن کو سکون مل سکے اور نیند آجائے مگر میں خود کو اس حالت میں دیکھ کر پریشان بھی تھی’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘کچھ مہینوں بعد پھر میں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جس کے بعد ایک ڈاکٹر روزانہ میرے گھر آ کر مجھے انجیکشن لگاتا تھا اور اس وقت تک میرے گھر میں رُکتا تھا جب تک میں سو نہیں جاتی تھی’۔

اداکارہ کے مطابق ‘یہ سلسلہ تقریباً 10 دن تک جاری رہا جس کے بعد میں نے خود کو بہتر محسوس کیا اور آہستہ آہستہ معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹ آئی’۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ‘فلموں میں واپسی نے مجھے دوبارہ اعتماد دیا، فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ کے دوران میں ہر سین سے پہلے کانپتی تھی لیکن کام نے مجھے ذہنی طور پر سنبھلنے میں بہت مدد دی’۔

READ  جیل میں قید بالی ووڈ اداکار سے کیا غلطی ہوئی؟ نامور ہدایتکار نے سب بتادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں