نیپرا نے 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر 14 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

NEPRA imposes Rs 140 million fine

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر مجموعی طورپر 14کروڑ روپے کا جرمانہ عائدکردیا۔

نیپرا کی جانب سے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ( گیپکو)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو ) پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ان کمپنیوں پر جرمانے کی وجہ 2023-24 کی ناقص کارکردگی بتائی جارہی ہے، کمپنیوں پر اوور بلنگ، غلط رپورٹنگ اور وصولیوں میں بہتری نہ لانے کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔

تینوں کمپنیوں کو 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

READ  وزیراعظم نے ٹیکس فراڈکرنے والے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں