سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی 9 مئی کیس میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ بینچ آج صبح ساڑھے 10 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی تھی اور عدالت نے آج دوبارہ سماعت کا حکم دیا تھا۔





تبصرے بند ہیں