جنوبی بحرالکاہل میں کیے گئے ایک حالیہ مطالعے کے دوران جنگِ عظیم دوم میں ڈوبنے والے درجن سے زائد جہازوں کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
اوشیئن ایکسپلوریشن ٹرسٹ کے تحقیقی جہاز "نوٹِلس” پر موجود ماہرین نے سولومن آئی لینڈز کی کمپین میں غرق ہونے والے 13 جہازوں کا آرکیالوجیکل سروے کیا۔ یہ مہم جنگِ عظیم دوم کی خطرناک ترین بحری لڑائیوں میں شمار کی جاتی ہے۔
ہائی ڈیفنیشن کیمروں اور جدید زیرآب ڈرونز کی مدد سے محققین نے دو طویل عرصے سے گمشدہ جنگی جہاز یو ایس ایس نیو اورلینز اور جاپانی بحریہ کا تباہ کن جہاز "ٹیروزوکی”بھی دوبارہ دریافت کیے۔
ماہرین کے مطابق بعض جہازوں کا ملبہ کئی دہائیاں پہلے دیکھا گیا تھا، مگر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اب ان کا ایک مفصل اور واضح سروے ممکن ہو سکا ہے۔
ٹرسٹ کے صدر رابرٹ بیلارڈ نے اسے ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران سمندر کی گہرائیوں میں ان علاقوں کی عکس بندی کی گئی، جہاں پہلے رسائی ممکن نہیں تھی۔






تبصرے بند ہیں