دبئی کو سر سبز بنانےکا نیا منصوبہ، 4 سال میں 15 لاکھ درخت لگائے جائیں گے

New plan to make Dubai green

دبئی حکومت نے 4 سال میں دبئی کو سر سبزبنانے کا اعلان کردیا۔

دبئی کو سر سبزبنانےکا نیا منصوبہ متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت حکومت نے 15 لاکھ درخت لگانے اور 120 نئے پارکس بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ دبئی حکومت نے 4 ارب درہم کا ’واٹراینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030‘ کا اعلان بھی کیا ہے جو بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کے دوران لانچ کیا تھا۔

دبئی میں 200 نئے اسپورٹس اور تفریحی مقامات بھی قائم ہوں گے اور ہر سال تین نئے پبلک بیچز بھی بنائیں جائیں گے۔

منصوبے میں بیچز (ساحلی ) سہولیات میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور سمندر کنارے عوامی ساحلی سہولیات میں واک،جاگنگ اورسائیکل ٹریکس بھی بنیں گے۔

READ  نئی دہلی دھماکا، گواہ کے بیان نے مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں