پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ پرانی سطح پر برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔






تبصرے بند ہیں