بارشوں کا نیا سلسلہ؛ دریاؤں کی سطح بلند، محکمہ موسمیات نے سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا

New series of rains; River levels high, Meteorological Department issues flood alert

ملک بھر میں مون سون کی شدت بڑھ گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں دریاؤں کی سطح بلند ہو چکی ہے اور نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ شب کراچی میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقے زیرِ آب آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں، خاص طور پر راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ ہے۔ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور بالائی خیبر پختونخوا میں آئندہ 2 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی توقع ہے۔ کشمیر، وادی نیلم اور مظفرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، جہلم اور گجرات میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خطرہ ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں 22 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ اور ستلج میں درمیانے اور نچلے درجے کے سیلاب ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ دریائے راوی اور نالہ جات میں بھی پانی کی سطح بلند ہے۔

پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 اگست تک ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، اور بالائی علاقوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے، محفوظ مقامات پر منتقل ہونے، اور معیاری لائف جیکٹ یا بوٹس کے بغیر پانی میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

READ  امریکا ایران کے معاملے پر پاکستان کے کردار کا معترف، ڈار اورروبیو کی ملاقات پر امریکی اعلامیہ جاری

حکومت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں جہاں بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں