نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
انہوں نے غزہ سٹی پر حالیہ حملے کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نیتن یاہو اپنے راستے سے بھٹک چکے ہیں۔ لکسن کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کی شدید قلت ہے، جبکہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی اور اسرائیلی الحاق افسوسناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ زیرِ غور ہے، جب کہ آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور فرانس پہلے ہی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ستمبر کے اجلاس کے دوران فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کر چکے ہیں۔





تبصرے بند ہیں