سی ڈی اے نے بلال ٹاؤن میں مولانافضل الرحمان کی جماعت سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کی غیرمنظور شدہ تعمیرات پر نوٹس جاری کردیا۔ 15 روز میں تعمیراتی نقشے جمع نہ کرانے پر عمارت سیل کرنے کی وارننگ بھی دیدی۔
اسلام آباد میں جے یو آئی سے منسلک مدرسہ اخترالعلوم کو مبینہ قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس موصول ہوگیا۔ سی ڈی اے کے مطابق بلال ٹاؤن میں مدرسے کی عمارت کی تعمیر منظور شدہ نقشے کے بغیر کی گئی، جو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی ہے۔
نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 15 روز کے اندر عمارت کے تعمیراتی نقشے متعلقہ اتھارٹی میں جمع کرائے جائیں۔ سی ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی اور مدرسے کی عمارت سیل بھی کی جاسکتی ہے۔





تبصرے بند ہیں