بہاولپور کے علاقے حاصل پور کے قریب موضع نصیرپور میں دونوں جانب کے مقامی بند ٹوٹ گئے، جس کے نتیجے میں درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے اور سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق رات گئے تک اہلکار دیہات میں پھنسے افراد اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف رہے۔
پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 41 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد کم ہو کر 96 ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔






تبصرے بند ہیں