ھارتی فلمساز و اداکارہ فرح خان نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی شوٹنگ کے دوران دپیکا پڈوکون سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے بولی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز فرح خان کی اسی فلم سے کیا تھا، جس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہے تھے، جبکہ ارجن رامپال اور شریاس تالپڑے بھی اہم کرداروں میں شامل تھے۔
دپیکا پڈوکون کو شاہ رخ خان کے مقابل ایک ایسے ڈیبیو کا موقع ملا جس کا ہر کوئی خواب دیکھتا ہے، لیکن حیرت انگیز طور پر شوٹنگ کے ابتدائی 10 دنوں کے دوران انہیں کیمرے کے سامنے آنے کی اجازت تک نہیں تھی۔
فرح خان نے حال ہی میں بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو کیوں صرف سیٹ پر آ کر بیٹھنے کا کہا، جبکہ شاہ رخ خان، شریاس اور دیگر لوگ کام کر رہے تھے۔
اگرچہ دپیکا پڈوکون اس سے پہلے ایک کنڑ فلم ’ایشوریا‘ کر چکی تھیں، لیکن اس کے باوجود فرح خان نے انہیں مہینوں کی سخت تیاری سے گزارا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ کیمرے کا سامنا کرنے سے پہلے ان کی وسیع تربیت کے حصے کے طور پر انوپم کھیر کے ساتھ ایکٹنگ ورکشاپس، رقص کی کلاسز، لک ٹیسٹ اور تلفظ و ادائیگی کی کوچنگ شامل تھی۔
فرح خان نے اوم شانتی اوم کے دنوں کو اپنے ایک کوکنگ ویلاگ میں یاد کیا جس میں دیا مرزا مہمان تھیں۔ گفتگو کے دوران دیا مرزا نے اس بات پر زور دیا کہ 25 سال پہلے جب انہوں نے ہندی سنیما میں قدم رکھا تھا، اس وقت کے مقابلے میں آج کے نئے آنے والے اداکار کتنی زبردست تیاری کے ساتھ انڈسٹری میں آ رہے ہیں۔
دیا مرزا نے کہا کہ جن لوگوں کے بارے میں آپ کہتی ہیں کہ آپ نے انہیں لانچ کیا، آپ نے انہیں ورکشاپس اور کلاسز کروائیں، انہیں اداکاری، رقص، آداب اور گفتگو کا طریقہ سکھایا، ان کے ساتھ ایسا کچھ نہیں تھا اور انہیں پہلے ہی دن سے 28، 28 گھنٹے کی شوٹنگز میں جھونک دیا گیا تھا۔
اس پر فرح خان نے تفصیل سے بتایا کہ انہوں نے دپیکا پڈوکون کو اوم شانتی اوم میں ان کے دوہرے کردار کیلیے کیسے تیار کیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’دپیکا، میں نے تمہارا کتنا خیال رکھا، پہلے 3-4 مہینے انوپم کھیر کی کلاسز میں بھیجا، پھر کتھک کی کلاسز میں بھیجا۔ ہم نے کتنے سارے لک ٹیسٹ کیے‘۔
’میں نے دپیکا پڈوکون سے کہا کہ تم 10 دن تک بس روزانہ سیٹ پر آؤ، دیکھو کہ شاہ رخ خان کیسے کام کرتے ہیں، دیکھو شریاس تالپڑے کیسے کام کرتے ہیں، بس بیٹھو اور غور سے ان کا مشاہدہ کرو۔‘





تبصرے بند ہیں