ہمارے بم معصوم خواتین اور بچوں کو ہلاک کر رہے ہیں: امریکی رکنِ کانگریس

Our bombs are killing innocent women and children

امریکی رکنِ کانگریس ڈیلیا رامیرز نے ایران میں جاری امریکی فوجی کارروائیوں پر سخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ’بلاک دی بمبز ایکٹ‘ منظور کیا جائے تاکہ اپنے اختیارات دوبارہ حاصل کیے جائیں اور اس نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ڈیلیا رامیرز نے کہا کہ فلسطین اور ایران سمیت مختلف علاقوں میں ہمارے بم معصوم خواتین اور بچوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کانگریس صدر ٹرمپ اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی جنگی جرائم پر مزید آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی۔

READ  حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان امریکی تجویز کے تحت جزوی جنگ بندی پر اتفاق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں