ایران میں پھنسے 216 طلبا سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی

Over 700 Pakistanis, including 216 students

ایران اسرائیل جنگ کے باعث ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی تفتان بارڈر کے راستے پاکستان آمد کاسلسلہ جاری ہے ، اب تک 216طلبا سمیت 700 سے زائد پاکستانی تفتان پہنچ گئے۔

پیر کو 374 سے زائد پاکستانیوں کو تفتان کے راستے پاکستان پہنچا یا گیا۔

امیگریشن حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والوں میں زائرین،تاجروں اور طلباء سمیت دیگر افراد شامل ہیں ۔انہیں 9 بسوں کے ذریعے تفتان پہنچایاگیا۔
حکام کے مطابق ایران سے 160پاکستانیوں کے علاوہ ایران میں زیر تعلیم پاکستانی 214 طلباء کی 5 بسیں تفتان بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں۔

ایران سے پاکستانیوں کی تفتان آمد کے موقع پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

امیگریشن حکام کے مطابق پاکستان سے ایران جانے والوں کی امیگریشن بند ہے،صرف ایران سے پاکستان آنے کی اجازت ہے۔

READ  شاہد خٹک کی 8 فروری کے لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش کی مخالفت، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں