پختونخوا حکومت کا ہری پور ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی انکوائری کا فیصلہ

Pakhtunkhwa government decides to investigate

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے حال ہی میں ہری پور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی شکایات پر انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہری پور ضمنی الیکشن کی انکوائری کا حکم دیا ہے، کلاس فور سے لے کر ڈی سی تک انکوائری ہو گی، کوئی ملوث پایا گیا تو سخت سزا دیں گے۔

شفیع جان کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ماتحت افسران ملوث نہیں، پھر بھی انکوائری کر رہے ہیں، میرے خیال میں سہیل آفریدی نے جس طرح انتخابات کا انعقاد کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو ہری پور انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ریفرنس بھی بھیج رہے ہیں، ہم پریزائیڈنگ افسران کے بیانات قلم بند کر رہے ہیں، پریزائیڈنگ افسران کے بیان حلفی بھی لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں حال ہی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی اہلیہ کو مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان نے شکست دی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا تھا کہ ہری پور کے ضمنی الیکشن میں ان کا حمایت یافتہ امیدوار 25 ہزار ووٹوں سے جیتا لیکن فارم 47 میں اسے ہرا دیا گیا۔

READ  پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم ، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں